ہفتہ 1 مارچ 2025 - 09:00
والدین کو اپنے بچوں کی میڈیا خواندگی کی تعلیم پر حساس ہونا چاہیے

حوزہ / حجت الاسلام دہقانی نے کہا: والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی میڈیا خواندگی کی شرح کو بڑھائیں کیونکہ اگر ہمارے بچے اور نوجوان اس مہارت سے محروم رہے تو وہ سنگین خطرات سے دوچار ہو سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کرمان کے مطابق، ایران کے شہر بم کے امام جمعہ حجت الاسلام دہقانی نے خطبہ جمعہ میں سوشل میڈیا کے چیلنجز اور اس کے دینی عقائد پر منفی اثرات کی جانب اشارہ کیا۔

انہوں نے کہا: بعض افراد سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر دینی مسلمات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج کچھ لوگ محض شہرت حاصل کرنے کے لیے ایسے مواد تیار کر رہے ہیں جو نہ صرف دینی اقدار کو کمزور کرتا ہے بلکہ دینی ضروریات کا بھی انکار کرتا ہے۔

حجت الاسلام دہقانی نے مزید کہا: یہ ناپسندیدہ اقدامات صرف توجہ حاصل کرنے کے لیے کیے جاتے ہیں، مگر ان کے معاشرے پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

والدین کو اپنے بچوں کی میڈیا خواندگی کی تعلیم پر حساس ہونا چاہیے

امام جمعہ بم نے خاندان میں میڈیا خواندگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی میڈیا خواندگی کو بہتر کریں کیونکہ اگر بچے اور نوجوان اس سے محروم رہے تو وہ بڑے خطرات میں پھنس سکتے ہیں اور ان کی زندگی میں سنگین مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

حجت الاسلام دہقانی نے علمائے کرام اور طلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا:علماء اور فضلاء کرام ماہِ رمضان میں مساجد میں زیادہ سے زیادہ خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کہا: طلاب اور علماء کو اس مبارک مہینے میں مساجد میں زیادہ فعال ہونا چاہیے اور ان مقدس مقامات کی صفائی و پاکیزگی پر بھی خاص توجہ دینی چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha